پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ

کراچی:ملک میں ہفتے کے روز بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کی قیمت 2,26,800 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام خالص سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی قیمت 1,93,158 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

پاکستان میں عام طور پر زیورات بنانے میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 1,78,240 روپے فی 10 گرام ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو شدید دھچکا لگا ہے، ہفتے کے روز سونے کی قیمت 5 ڈالر فی اونس کی کمی کے ساتھ 1889 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:کیا سرکاری نرخ سے زیادہ منافع حرام ہے؟

دوسری جانب 24 قیراط کی خالص چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2800 روپے فی تولہ اور 2400.54 روپے فی 10 گرام ہوگئی ہے۔

Related Posts