ملکی معیشت کی ترقی میں تاجر برادری کا کردار کلیدی ہے۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو کی متوقع اہلیہ ماہ نور سومرو کون ہیں؟
بلاول بھٹو کی متوقع اہلیہ ماہ نور سومرو کون ہیں؟

کراچی: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی میں تاجر برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولیات مہیا کیے بغیر ترقی کا تصور ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلاول کا سویڈش وزیر سے قرآن پاک کی توہین پر اظہار تشویش

خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کردار کلیدی ہے جبکہ حکومت نے متعدد ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کیے۔ تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر ممکن نہیں۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان معدنیات سمیت قدرتی وسائل سے مالا مال اور جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تجارت کو فروغ دئیے بغیر معاشی استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے معاشی فیصلوں میں کاروباری برادری کو شریک کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سویڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

آج سے 2 روز قبل وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے سویڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے سویڈن اور دیگر ملکوں میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی۔

Related Posts