ملک میں آئین اور عدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہورہی ہے۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور عدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری اور ججز کے فیصلوں کی تذلیل ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئین وقانون اورعدلیہ کے فیصلوں کی بےتوقیری ہورہی ہے، صرف کورٹ کے اندر سے  ہی گرفتار نہیں کیا جارہا بلکہ ضمانت ہونے پر دوسرے کیس یادوسرےصوبےکی پولیس گرفتارکرلیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک جواد حسین نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ججز کہہ رہے ہیں کہ ہمارے فیصلوں کی تذلیل ہورہی ہے۔ آئین کے ساتھ جسطرح مذاق ہورہا ہے ایسا طرزِعمل غیر آئینی حکومت میں بھی نہیں دیکھا گیا۔ ڈالر کا ریٹ 302 روپے ہوگیا۔ آئی ایم ایف سے حکومت کی نہیں بن رہی۔ ایف بی آر ڈار کے خلاف افواہوں کی زد میں ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر کاروبار نہیں تو ریونیو بھی نہیں۔ خیالی بجٹ اورعدالتی فیصلوں سے فراری مزید تباہی پھیلائےگی۔ پڑھے لکھے لوگوں کو بے گناہ گرفتار کیا جا رہا ہے۔ تھانوں اورجیلوں میں جگہ نہیں۔ غسل خانوں میں بند کیا جارہا ہے۔ جب ججز آبدیدہ ہوں گے تو لوگ اپنا رونا کہاں روئیں گے؟ 

Related Posts