اسلام آباد/لاہور/پشاور/کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد منگل کو ان اطلاعات کے بعد سڑکوں پر نکل آئی ہے کہ ان کی پارٹی کے رہنما عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں کرپشن کے الزام میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کر لیا ہے۔
ایم ایم نیوز کو مختلف مقامات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان انصاف ہاؤس شاہراہ فیصل پر جمع ہونے لگے تو پولیس کی بھاری نفری انہیں منتشر کرنے کے لیے پہنچ گئی۔
پی ٹی آئی کراچی کے کارکنان انصاف ہاؤس شاہراہ فیصل پر فورا پہنچیں@AliHZaidiPTI pic.twitter.com/OxLhk50H8f
— Ali Zaidi News (@AliZaidiNews) May 9, 2023
لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لبرٹی چوک پر جمع ہونا شروع کر دیا، اس دوران انہوں نے حکومت کی مذمت اور عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی۔
لاہور کے ورکرز اور سپورٹرز فوری طور پر لبرٹی
پہنچیں #ReleaseImranKhan pic.twitter.com/NIDRp3sLa6— PTI (@PTIofficial) May 9, 2023
اسی طرح پشاور میں پارٹی کارکنوں نے ریلی نکالی، نعرے لگائے اور سڑک بلاک کردی۔
گلگت بلتستان سے مقامی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں نے صدیق اکبر چوک پر جمع ہوکر احتجاج شروع کردیا۔
مردان میں پی ٹی آئی کے کارکنان کالج چوک پر جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کے پی میں، لوئر چترال میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامی سڑکوں پر نکل آئے، ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں۔