ممنوعہ ادویات کا استعمال، باکسر عامر خان پر 2 سال کیلئے پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی پرواز سے اتارے جانے پر باکسر عامر خان غصے میں
امریکی پرواز سے اتارے جانے پر باکسر عامر خان غصے میں

لندن: حکام نے ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر 2 سال تک کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اینٹی ڈوپنگ نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ برس فروری کے دوران کیل بروک کے خلاف عامر خان کے یورین سیمپل میں سے اوسٹارین دوا کے مثبت نمونے برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

برطانوی اینٹی ڈوپنگ کا کہنا ہے کہ باکر عامر خان میچ ہار گئے تھے جبکہ اوسٹارین دوا کھلاڑی اپنی طاقت میں اضافے کیلئے غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہیں۔ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے اسے ممنوعہ دوا قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے 38سالہ باکسر عامر خان نے بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دوا کا استعمال غیر ارادی طور پر کیا۔ کیس آزاد ٹریبونل کو روانہ کیا گیا۔ 6 اپریل 2022 کو عائد کی گئی پابندی عارضی تھی۔ تاہم اب عامر خان 5اپریل 2024ء تک کھیل نہیں سکیں گے۔

قبل ازیں باکسر عامر خان نے کیل بروک کے خلاف شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا۔ عامر خان نے اپنے پورے کیرئیر میں 40 مقابلوں میں حصہ لیا اور 34 میں فتح سے ہمکنار ہوئے۔

 

Related Posts