مہنگائی اور بے روزگاری ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جاسکتی ہے۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔
سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جاسکتی ہے جبکہ ریفرنس کے معاملے پر بیان رانا ثناء اللہ ہی دے سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 3 جسٹس کے خلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے۔ ان ججز نے تو پی ٹی آئی کے خلاف بھی فیصلے دئیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

آٹے کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 45 فیصد پر پہنچ گئی

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ججز سے من پسند فیصلے لیے جائیں۔ حکومت کا الیکشن سے فرار، عدلیہ پر دباؤ ڈالنا، غریب کا آٹے کیلئے جان دینا، سب خطرے کی علامات ہیں۔ عدلیہ ریڈ لائن ہے۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جاسکتی ہے۔ 90 دن میں پنجاب اور کے پی کے کی نگراں حکومتیں بھی ختم ہوجائیں گی۔ ججز کے خلاف ریفرنس کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا۔

پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جمہوریت انتشار کی طرف چلی جائے گی۔ مسئلہ 90 روز میں الیکشن کا ہے جو 13 جماعتوں کے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔

Related Posts