پاکستان کا چین کیساتھ 700 ملین ڈالر کمرشل قرضے کا معاہدہ طے پاگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان 700 ملین ڈالر کے کمرشل قرضے کا معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان 700 ملین ڈالر کے کمرشل قرضے کا معاہدہ ہوگیا، جس سے کل 2 ارب ڈالر کے چینی قرضے کے امکانات بحال ہوگئے، اس اقدام سے زرمبادلہ کے ذخائر کو عارضی مستحکم کیا جا سکتا ہے جب تک آئی ایم ایف کی رقم آنا شروع نہ ہو جائے۔

یہ پیش رفت 300 ملین ڈالر کے ایک اور چینی کمرشل قرضے کی واپسی کی تاریخ سے کچھ دن پہلے ہوئی ہے۔

پاکستان اور چائنا ڈیولپمینٹ بینک کے درمیان 700 ملین ڈالر کے قرض کا معاہدہ گذشتہ ہفتے طے پایا اور حکام کے مطابق اس ہفتے رقم کی منتقلی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رمضان سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان، فی کلو کھجور کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ

سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کوبتایا ایک یا دو دن میں ایک قرضہ رول اوور کردیا جائے گا۔ انھوں نے رقم کی اصلیت اور قرض کی رقم واضح نہیں کی، تاہم ذرائع نے بتایا کہ چینی بینک کے ساتھ معاہدہ ہفتے کے آخر میں طے پایا تھا۔

سیکرٹری خزانہ نے کہا اس ہفتے کے اندر ایک اور رول اوور متوقع ہے۔ پاکستان نے دو ماہ قبل آئی سی بی سی کو کل 1.3 ارب ڈالر کے دو کمرشل قرضوں کی واپسی کی تھی تاکہ رقم فوری واپس مل جائے لیکن آئی سی بی سی نے دو الگ الگ سہولیات – $800 ملین اور $500 ملین ڈالر – کی دوبارہ مالی اعانت نہیں کی،جس کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی۔

Related Posts