لاہور، عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ضمانت منظور کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر پنجاب نے استعفیٰ مسترد کردیا، عثمان بزدار کو کابینہ اجلاس بلانے کی تجویز
گورنر پنجاب نے استعفیٰ مسترد کردیا، عثمان بزدار کو کابینہ اجلاس بلانے کی تجویز

احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ کی عبوری ضمانت 27 فروری تک منظور کی اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو حکم دیا کہ 27 فروری تک عثمان بزدار کو گرفتار نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان حکومت میں کرپشن کا بازار گرم تھا۔ سینیٹر افنان اللہ

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ سردا عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری میں شاملِ تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حکام سے تفتیش کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

قبل ازیں آج صبح سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کے حصول کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ پہلے میری گرفتاری نیب کو مطلوب نہیں تھی، اب نوٹس بھیجا جارہا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا عدالت سے استدعا کرتے ہوئے اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ مجھے نیب کی جانب سے کال اپ نوٹس بھیجا گیا جس پر گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت میری عبوری ضمانت فوری منظور کرے۔

سردار عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت کی ایڈمن جج عظمیٰ اختر چغتائی کر رہی تھیں۔ قبل ازیں نیب لاہور کے حکام نے سابق وزیر اعلیٰ کو آج پیشی کا حکم جاری کردیا تھا۔

 

Related Posts