جے یو آئی وفد کی ایس ایس پی ویسٹ سے ملاقات، اورنگی میں اسٹریٹ کرائمز پر اظہار تشویش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کی قیادت میں ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن سے ملاقات کی۔

وفد میں جمعیت علمائے اسلام ضلع غربی کے ناظم مولانا عبداللہ بلوچ، حافظ حبیب الرحمٰن خاطر، مولانا کمال الدین صدیقی، احسان اللہ صالح ودیگر شامل تھے۔ جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے ایس ایس پی کو ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھاری مقدار میں امریکی ڈالر سعودیہ اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

جے یو آئی رہنماؤں نے کہا کہ جرائم کی شرح میں اضافہ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی بہتات ہے، مختلف قسم کے جان لیوا نشوں کے عادی افراد والدین اور معاشرے کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن نے کہا کہ پولیس اپنے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے فرائض منصبی کی ادائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، انہوں نے جے یوآئی وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس کی اسنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ میں اضافہ کرکے اسٹریٹ کرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

Related Posts