پاکستان میں گیس بحران کا حل، روس نے قدرتی گیس دینے پر آمادگی ظاہر کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماسکو: پاکستان میں گیس کا بحران جاری ہے جبکہ روس نے پاکستان اور افغانستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے روسی خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم طویل مدتی منصوبے کے تحت پاکستان اور افغانستان کو وسط ایشیا یا پھر ایران کے راستے سے قدرتی گیس مہیا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کی ایران کو 24 جنگی طیارے فراہم کرنے کی تیاری

گفتگو کے دوران روسی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ روس یورپ کو بھی پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہمی کی بحالی کیلئے تیار ہے جبکہ پائپ لائن سے گیس فراہمی سیاسی وجوہات کے باعث روک دی گئی جس پر مذاکرات جاری ہیں۔

روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روس ترکیہ میں قائم مرکز کے راستے اضافی گیس سپلائی پر گفت و شنید میں مصروف ہے جبکہ آذربائیجان کے ساتھ گیس سپلائی بڑھانے کا معاہدہ ہوچکا۔ قازقستان اور ازبکستان کے ساتھ بھی سپلائی بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

 

Related Posts