اسپیکر پنجاب اسمبلی کا صدرِ مملکت کو خط، گورنر پنجاب کو ہٹانے کا مطالبہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا صدرِ مملکت کو خط، گورنر پنجاب ہٹانے کا مطالبہ
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا صدرِ مملکت کو خط، گورنر پنجاب ہٹانے کا مطالبہ

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے صدرمملکت کو خط لکھا ہے جس میں اُن سے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے یہ درخوست گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے اس اقدام کے فوراً بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے پرویز الٰہی کو مققرہ وقت کے اندر عدم اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکامی کے بعد ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

دوسری جانب پنجاب کے وزیر برائے تحفظ ماحولیات اور پارلیمانی امور بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 101(3) کے تحت صدر کے پاس گورنر کو ہٹانے کا اختیار ہے۔

بشارت راجہ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے خط میں گورنر کے رویے کی بھی شکایت کی۔

خط میں صدرِ مملکت کو گورنر کے غیر آئینی اقدامات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اور اُن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گورنر مزید کوئی غیر آئینی قدم نہیں اُٹھائیں گے۔