پی ٹی آئی کی خواتین ایم پی ایز مولانا فضل الرحمن کیخلاف میدان میں آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ایم پی ایز نے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کے خلاف خیبر پختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کو خط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی خواتین ایم پی ایز کے خط میں لکھا گیا ہےکہ صدر پی ڈی ایم کئی مہینوں سے پی ٹی آئی خواتین کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں، نسواں کمیشن خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے معاملے کا نوٹس لے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم صدر نے پریس کانفرنسز اور ریلیوں کے دوران خواتین کو بدتمیزی کا نشانہ بنایا، جے یو آئی کا خواتین ونگ فعال نہیں، اس لیے ان کو خواتین کی تمیز نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

امریکہ کے تلخ اقدامات براہ راست تصادم کا سبب سن سکتے،روس

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اقتدار کی لالچ میں ایسے لیڈرز خواتین کی اسلامی و اخلاقی اقدار کو بھول جاتے ہیں، ایسے ماحول میں خواتین کے جمہوری عمل کا حصہ بننے میں دشواریاں پیدا ہورہی ہیں، خواتین کی کردار کشی اور ان پر کیچڑ اچھالنا ہر صورت قابل قبول نہیں ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وقار نسواں کمیشن خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اٹھائیں

Related Posts