مہنگائی کی مجموعی شرح 30 فیصد پر پہنچ گئی، 22 اشیائے ضروریہ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مہنگائی کی مجموعی شرح 30.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 5.89 فیصد اضافہ ہوا، پیاز کی قیمت میں 4.45 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا۔آٹے کی قیمت میں 2.17 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 2.04 فیصد مہنگا ہوا، چینی 1.31، نمک 1.08 اور واشنگ سوپ 2.30 فیصد مہنگا ہوا۔ آگ جلانے والی لکڑی 1.27 فیصد مہنگی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی گرفتار

ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر 28.71، آلو 16.63 اور انڈے 2.64 فیصد سستے ہوئے، ویجیٹبل گھی کا ایک کلو کا ڈبہ 0.9 اور 2.5 کلو کا ڈبہ 0.65 فیصد سستا ہوا۔ دال مسور 0.61، دال ماش 0.44 اور دال چنا 0.22 فیصد سستی ہوئی، کوکنگ آئل کے 5 کلوکے ڈبے کی قیمت میں 0.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts