راشد نسیم کا نیا ورلڈ ریکارڈ، نن چکو سے 8 سیکنڈ میں 10 بوتلوں کے ڈھکن کھول دئیے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 8 سیکنڈ میں 10 بوتلوں کے ڈھکن کھول دئیے
پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 8 سیکنڈ میں 10 بوتلوں کے ڈھکن کھول دئیے

پاکستانی مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 8 سیکنڈ میں نن چکو کی مدد سے 10 سیلڈ پانی کی بوتلوں کے ڈھکن کھول دئیے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلے ہی متعدد ورلڈ ریکارڈز قائم کرنے والے ماسٹر راشد نسیم نے82واں ورلڈ ریکارڈ بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں رجسٹر کرایا ہے۔

قبل ازیں نن چکو کے ساتھ 10 سیلڈ بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا ریکارڈ چائنہ کے یوئی ہائ چوان کے پاس تھا جنہوں نے 11.85 سیکنڈ میں سب سے زیادہ بوتلوں کو کھولنے کا ریکارڈ ریکارڈ اپنے نام کر رکھا تھا لیکن راشد نسیم نے صرف 8.79 سیکنڈ میں 10 پانی کی بوتلوں کے ڈھکن کھول کر ریکارڈ پاکستان کے نام کردیا۔

راشد نسیم نے یہ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر بنایا، دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس عالمی ریکارڈ بنانے والے  راشد نسیم پوری دنیا میں نن چکو کے بھی سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

پاکستانی مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم اپنے 100 ریکارڈ مکمل کرنا چاہتے ہیں یہاں پر یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ راشد نسیم کو حکومت کی سرپستی حاصل نہیں ہے وہ یہ تمام ریکارڈ اپنی مدد آپ کے تحت بنارہے ہیں۔

Related Posts