لاہور کے سفاری زو میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے سفاری زو میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دے دیا
لاہور کے سفاری زو میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دے دیا

لاہور کے سفاری چڑیا گھر میں ہفتے کے روز شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے سفاری چڑیا گھر میں ہفتے کے روز شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا ہے، یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد چڑیا گھر میں شیروں کی کل تعداد 32ہوگئی ہے۔

اگست میں، چڑیا گھر میں تقریباً 29 شیر تھے اور ان میں سے تقریباً 12 کو نیلام کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔اس سارے معاملے کی اصل وجہ یہ تھی کہ چڑیا گھر کے بجٹ پر ان کے گوشت اور دیگر دیکھ بھال کے معاملات پر کافی اخراجات آتے ہیں۔

چڑیا گھر کے حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے فی شیر کے بچے کی بنیادی قیمت تقریباً 150,000 روپے ($700) رکھی ہے لیکن امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ہر شیر کے بچے سے تقریباً 20لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:تاریخ میں پہلی بار قبائلی خواتین سائیکلوں پر گھر سے باہر نکلیں

تاہم بعد میں عوامی ردعمل کے بعد اس منصوبے کو روک دیا گیا،چڑیا گھر نے بعد میں شیروں کو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نیلامی کا منصوبہ ترک کردیا گیا ہے۔

Related Posts