منشیات برآمدگی کیس، عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: انسدادِ منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی سے متعلق کیس میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ  کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت آج انسدادِ منشیات عدالت لاہور میں ہوئی۔ رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کیلئے معزز جج کے روبرو پیش ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ہم پر بے بنیاد کیسز انصاف کے بعد ختم ہورہے ہیں۔رانا ثناء اللہ

کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے 2 گواہوں نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کے حق میں بیان دے دیا۔ انسپکٹر احسان اعظم اور امتیاز چیمہ نے بیانِ حلفی عدالت میں جمع کرادیا۔

استغاثہ کے گواہان کا عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے سامنے رانا ثناء اللہ کے قبضے سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئیں، جس پر وزیر داخلہ کے وکیل نے بھی دلائل دئیے۔

عدالت میں رانا ثناء اللہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ وزیر داخلہ کے خلاف سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا مقدمہ خارج کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم پر بے بنیاد کیسز انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے بعد ختم ہورہے ہیں، اگر الزامات بے بنیاد ہیں تو کیسز ختم کیوں نہ کروائیں؟

Related Posts