لندن: سابق برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پر دستاویزی سیریز نیٹ فلکس یوکے پر سرِ فہرست ہے جسے سب سے زیادہ شائقین نے دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پر دستاویزی فلم کو بہت دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے۔ سابق شہزادے نے 8 دسمبر کو نشر ہونے والی دھماکہ خیز نیٹ فلکس دستاویزی فلم میں میگھن کے ساتھ اپنے تعلقات کو نشانہ بنانے پر تنقید کی۔
ماہرہ کی رتیک روشن کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
بین الاقوامی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے سابق شہزادے کی مخالفت کے باوجود 6 قسطوں پر مشتمل سیریز مقبولیت کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہی۔ خیال رہے کہ سابق شہزادہ ہیری کے والد کنگ چارلز ہیں جنہوں نے 1992 میں لیڈی ڈیانا سے علیحدگی اختیار کی۔
شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی میں کسی اور خاتون کو اپنی والدہ کی جگہ دیکھنا تکلیف دہ ہے۔وہ دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں سے ایک تھیں۔ واضح رہے کہ لیڈی ڈیانا 1997 میں کار حادثے کے باعث پراسرار حالات میں انتقال کر گئی تھیں۔
قبل ازیں نیٹ فلکس مووی قالا بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔اگر آپ نے نیٹ فلکس کی نئی ریلیز ہونے والی فلم قالا کی کہانی کو ایک عام بالی ووڈ فلم سمجھ کر دیکھا ہو تو یہ غلط فہمی دور کر دینا ضروری ہے۔
نیٹ فلکس مووی قالا میں ترپتی ڈمری مرکزی کردار یعنی قالا میں نظر آتی ہیں۔ فلم ایک نفسیاتی موضوع کا احاطہ کرتی ہے اور ایسے والدین جو اپنے فرائض کی بجائے اولاد کیلئے مسئلہ بن جاتے ہیں۔