پاکستان عوام کو انصاف پر مبنی حقوق کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے، وزیراعظم
پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عوام کو انصاف پر مبنی انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ انسانی حقوق کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہمیں عدم مساوات اور ناانصافی سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت مقبوضہ کشمیر کیخلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے۔حریت کانفرنس

پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں برس اقوامِ متحدہ نے یومِ انسانی حقوق کا موضوع وقار، آزادی اور انصاف سب کیلئے رکھا ہے جس کے مطابق ہمیں قائدِ اعظم محمد علی جناح کے ویژن کو یاد رکھنا ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی پاکستان کو آزاد قوم بنانا چاہتے تھے جہاں ہم سب ایک ہی ریاست کے مساوی حقوق رکھنے والے شہری ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین قائدِ اعظم کی اقدار کو ملک کے تمام شہریوں پر لاگو بنیادی حقوق کے طور پر شامل کرکے اس ویژن کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتا ہے۔

عالمی یومِ انسانی حقوق آج دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کسی بھی آزاد ریاست کے شہریوں کو حاصل بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

 

Related Posts