سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ نئےایڈمنسٹریٹرکراچی کیلئے پیپلز پارٹی  اور متحدہ قومی مؤمنٹ (پاکستان) نے ڈاکٹر سیف الرحمان کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی ریر صدرات اجلاس  کے دوران مرتضیٰ وہاب کی جگہ نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مابین گفت و شنید ہوئی، فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:

 نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی، نام سامنے آگئے

خیال رہے کہ اس سے قبل مرتضیٰ وہاب کو 5 اگست 2021 کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے 26 ستمبر 2022 کوایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کام نہ کرنے دینے کی شکایت کی تھی۔

بعد ازاں یہ خبر سامنے آئی کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ قبول نہ کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے تاہم آج نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سیف الرحمان اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور میونسپل کمشنرکے ایم سی  کے طور پر بھی  فرائض انجام دے چکے ہیں۔

انتظامی عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر سیف الرحمان نے ڈی سی ضلع وسطی کے علاوہ سیکریٹری صحت بلوچستان کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔

Related Posts