دنیا کے جمہوری ممالک کو اپنی پالیسیاں از سرِ نو تشکیل دینا ہوں گی۔وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 15ویں بالی جمہوری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے جمہوری ممالک کو اپنی پالیسیاں از سرِ نو تشکیل دینا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈونیشیا میں 15ویں بالی جمہوریت فورم میں شرکت کی۔ فورم سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے دنیا بھر کی جمہوریتوں کو اپنی پالیسیاں از سرِ نو تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مختلف شہروں میں شدید دھند، متعدد مقامات پر شاہراہیں بند

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری ممالک پر زور دیا کہ وہ عوامی ضروریات پر تعاون کیلئے بہتر ردِ عمل کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے سے بھی تعاون کریں تاکہ عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جاسکے۔

خیال رہے کہ بالی جمہوری فورم کے قیام کا مقصد ایشیائی ممالک کے مابین جمہوری اقدار کی پاسداری اور اداروں کی ترقی کیلئے بات چیت کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعاون اور سیاسی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس کا مقصد ریاستی اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین تجربات کا تبادلہ بھی ہے۔

سیاسی اداروں کی تعمیر کے تناظر میں باہمی تعاون کیلئے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے والے بالی جمہوری فورم کا مقصد خطے کے امن و استحکام، انسانی حقوق اور اقدار کے ساتھ ساتھ اقتصادی و سیاسی ترقی کے مابین تعاون کو فروغ دینا بھی ہے۔

 

Related Posts