ٹوئٹر ملازمین کی برطرفی پر صارفین نے ایلون مسک پر طنزیہ میمز کی بارش کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے سی ای او پراگ اگروال اور کئی اعلیٰ عہدیداران کو برطرف کردیا گیا، اس برطرفی پر سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل میمز کے صورت میں سامنے آرہا ہے۔

ایلون مسک نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا ۔ گزشتہ روز کمپنی کو روزانہ 4 ملین ڈالر سے زائد کے نقصان کے پیش نظر ملازمین کی برطرفی شروع کردی گئی ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے ملازمین کی برطرفی کا اعلان کیا۔

تقریباً نصف ملازمین کی برطرفی کا یہ عمل ایک ای میل کے ذریعے شروع کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک دوسری ای میل میں ملازمین کو دفتر نہ آنے اور گھر پر رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

ملازمت کے خاتمے کی ای میلز موصول ہوتے ہی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

کئی ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کمپنی کے سسٹمز تک کی رسائی کھوچکے ہیں۔

دوسری جانب ٹوئٹر صارفین نے اسے میمز کی نذر کردیا اور ایلون مسک پر میمز کے ذریعے طنز کے تیروں کی بارش کردی۔

Related Posts