جرمنی کا شمسی توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کیساتھ تجارت بڑھانے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جرمنی کا شمسی توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کیساتھ تجارت بڑھانے پر اتفاق
جرمنی کا شمسی توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کیساتھ تجارت بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: جرمنی نے شمسی توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

وزیر تجارت سید نوید قمر سے فارن ٹریڈ پالیسی ڈویژن کے سربراہ برائے جنوبی ایشیا ٹوبیاس پیئرلنگز کی قیادت میں جرمنی کے تجارتی وفد نے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی کی ستائی عوام پر ایک اور ظلم، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی تجارت اور دو طرفہ کارپوریٹ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سولر انرجی، لاجسٹک اور گارمنٹس کی طرح مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے جرمنی کے وفد کی سربراہی کرنے والے ٹوبیاس پیئرلنگز کو تحفہ بھی پیش کیا۔

Related Posts