فرانسیسی فٹبالر کریم بنزیما نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانسیسی فٹبالر کریم بنزیما نے سال کے بہتری فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا
فرانسیسی فٹبالر کریم بنزیما نے سال کے بہتری فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا

فرانسیسی فٹبالر کریم بنزیما نے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بالن ڈور ایوارڈ 2022 جیت لیا۔

واضح رہے کہ کریم بنزیما بالن ڈور ایوارڈ اور جیتنے والے پانچویں فرانسیسی کھلاڑی ہیں، فرانس کی جانب سے آخری بار 1998 میں زین الدین زیڈان نے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

بنزیما نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ اور لا لیگا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے گزشتہ سیزن میں 44 گولز کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ 2022، کیا قطر میں ہم جنس پرستوں کو داخلے کی اجازت ہوگی؟

بالن ڈور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے جبکہ اس میں دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔ گزشتہ سال یہ ایوارڈ لیونل میسی نے ریکارڈ 7 ویں بار اپنے نام کیا تھا۔

فرانسیسی فٹبال حکام نے 12 اگست کو سال 2022 کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں 2005 کے بعد پہلی بار لیونل میسی کا نام شامل نہیں تھا۔

میسی سب سے زیادہ 7 مرتبہ ’بالن ڈور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں جبکہ رونالڈو نے یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کیا ہوا ہے۔

Related Posts