شوبز انڈسٹری کی دلکش و معروف اداکارہ مایا علی نے اداکار بلال اشرف کی سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
مایا علی نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلال اشرف کی سالگرہ پر ایک محبتوں بھرا پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بلال اشرف کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُس شخص کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد جسے میں بہت عرصے سے جانتی ہوں، مجھے یقین ہے کہ بہت سارے لوگ اُسے ایک اسٹار کے طور پر جانتے ہونگے لیکن میں اُسے ایک ایسے انسان کے طور پر جانتی ہوں جو دل کا بہت زیادہ اچھا ہے، لوگوں کا خیال کرتا ہے اور خود سے پہلے دوسروں کے بارے میں سوچتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’بلال اشرف دنیا میں واحد انسان ہیں جو کہ بظاہر ہی خوبصورت نہیں بلکہ اُن کا دل بھی بہت زیادہ خوبصورت ہے‘۔
عامر خان کو ’گھر جمائی‘ کا تصور پیش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
اِس پیغام کے جواب میں بلال اشرف نے کہا کہ ’سالگرہ کے موقع پر اس خوبصورت مبارکباد کیلئے آپ کا شکریہ مایا جی، میرے لیے یہ بہت معنیٰ رکھتی ہے‘۔
دوسری جانب ڈرامہ سیریل میری زندگی ہے تو اور جانان کے مداحوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاید دونوں اداکاروں کا دوستی سے بڑھ کر بھی کوئی رشتہ ہے۔