کرپٹو کرنسی کمپنی کی غلطی، خاتون کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ ڈالر منتقل کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کمپنی نے غلطی سے ایک کروڑ سے زیادہ ڈالرز ایک خاتون کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے اور اس غلطی کا علم اسے 7مہینے کے بعد ہوا۔

کرپٹو ڈاٹ کام نامی کمپنی کو مئی 2021 میں 10 کروڑ ڈالرز کا ری فنڈ کرنا تھا مگر اس نے غلطی سے ایک کروڑ 5 لاکھ ڈالرز آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون Thevamanogari Manivel کے اکاؤنٹ میں ڈال دیئے۔

کرپٹو ڈاٹ کام آسٹریلیا میں فورس جی ایف ایس کے نام سے اپنے امور انجام دیتی ہے، تعجب کی بات ہے کہ اتنی سنگین غلطی کا علم کمپنی کو 7 ماہ بعد دسمبر 2021 میں ہوا۔

مزید پڑھیں:ترک کرپٹو ایکسچینج تھوڈیکس کے بانی البانیہ میں گرفتار ہوگئے

عدالت کی جانب سے اب کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا ہے جبکہ خاتون کو تمام رقم اور اخراجات کرپٹو ڈاٹ کام کو دینے کا حکم دیا ہے۔

Related Posts