چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے محمود مولوی کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے محمود مولوی کی ملاقات
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے محمود مولوی کی ملاقات

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل اور این اے 245سے نو منتخب ایم این اے محمود مولوی کی ملاقات، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء زبیر گیلانی بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 245سے نو منتخب ایم این اے محمود مولوی کو کامیابی حاصل کرنے پرجبکہ عمران اسماعیل کو کامیاب مہم چلانے پر مبارکباد دی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ این اے 245 کی مہم میں حصہ لینے والے تمام انصافین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کراچی کے عوام نے ہمیشہ تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کے باشعور لوگ اپنا بہتر مستقبل تحریک انصاف کو سمجھتے ہیں، کراچی پر حکمرانی کرنے والوں نے شہر کی روشنیاں اجاڑدی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی تکلیف اور پریشانی سے میں زیادہ واقف ہوں، ہم کراچی کو واپس روشنیوں کا شہر اور معاشی حب بنائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے کراچی کے لوگوں کا جوش کبھی نہیں بھول سکتا، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ میرے دل کے قریب ہیں، میں جلد کراچی آکر کراچی کے لوگوں کا شکریہ ادا کروں گا۔

مزید پڑھیں:محمود مولوی رکنِ قومی اسمبلی منتخب، تحریکِ انصاف کی مبارکباد

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ این اے 245 کی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ہمارا ساتھ دیا، بلدیاتی الیکشن میں بھی کراچی کی عوام تحریک انصاف کے نمائندوں پر اعتماد کا اظہار کرے، ہم اس شہر کو مضبوط اور بااختیار بلدیاتی نظام دیں گے۔

Related Posts