شمالی وزیرستان، پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان، پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان، پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے ہوا جس میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جس کے پاس سے اسلحہ بھی برامد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، وزیرِاعظم

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کی ہلاکت، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمائدین علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کی مکمل حمایت کی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز دہشت گردوں نے بلوچستان کی تحصیل ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشت گردوں نے حملہ 13 اور 14 اگست کی رات کو کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بھاگ کر قریبی پہاڑوں پر چھپ گئے جن کا تعاقب کیا گیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے دو جوان جسم شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ہوگئے جبکہ میجر عمر زخمی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی فورسز اپنے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن استحکام اور ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گی۔

Related Posts