اسٹاک مارکیٹ میں 614 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 614 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 614 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی جانب سے مثبت خبریں سامنے آنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ اورسرمایہ کاروں کے اعتماد کی واپسی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران KSE-100 انڈیکس میں 614 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔پچھلے سیشن سے تجارت ہونے والے حصص کے حجم اور قدر دونوں میں بہتری آئی۔

آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت نوٹ پر ہوا اور انڈیکس دن بھر گرین زون میں رہا، کیونکہ KSE-100، 630 پوائنٹس کے اضافے سے 42,873.57 پر آگیا۔

کاروباری کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 614.24 پوائنٹس یا 1.45 فیصد اضافے کے ساتھ 42,857.57 پر بند ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر، بینچ مارک انڈیکس میں 1.81 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی

بینچ مارک انڈیکس کو اوپر لانے والے شعبوں میں بینکنگ (148.99 پوائنٹس)، تیل اور گیس کی تلاش (114.94 پوائنٹس) اور آٹوموبائل اسمبلر (46.20 پوائنٹس) شامل ہیں۔

Related Posts