اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے، خام تیل کی قیمت آج بھی 2.6 فیصد تک کم ہوئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ جمعے کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی۔
جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کا امکان