ارجنٹائن کی حکومت نے کرپٹو سرمایہ کاروں کو ڈالر خریدنے سے روک دیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ارجنٹائن کی حکومت نے کرپٹو سرمایہ کاروں کو ڈالر خریدنے سے روک دیا
ارجنٹائن کی حکومت نے کرپٹو سرمایہ کاروں کو ڈالر خریدنے سے روک دیا

ارجنٹائین کی حکومت نے ملک میں کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں کو ڈالر کی خریداری سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے مرکزی بینک نے پابندیوں کا ایک نیا مجموعہ جاری کیا ہے، جس نے شہریوں اور کمپنی کے مالکان کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔

بینک کی جانب سے جو مجموعہ جاری کیا گیا ہے اُس میں بتایا گیا ہے کہ بینک صرف ان افراد اور کمپنیوں کو سرکاری شرح پر ڈالر فروخت کرے گا جنہوں نے پچھلے 90 دنوں میں کرپٹو نہیں خریدا، جس کا مقصد شرح مبادلہ میں ڈالر کے اضافے کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان کے مابین کوئلے کی تجارت کا معاہدہ طے پاگیا

 دوسری جانب گزشتہ ہفتے بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پارلیمان کو بتایا تھا کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے ملک کے مالیاتی استحکام پر کرپٹو کرنسی کے نقصان دہ اثرات پر خدشات کا اظہار کیا ہے اور اس شعبے کے لیے قانون سازی کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی لگانا چاہتا ہے۔کرپٹو کرنسی پر پابندی کے لیے قانون سازی کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہوگی۔

بھارتی وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اُس کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر کسی قسم کی پابندی یا قوانین مؤثر ثابت نہیں ہوں گے۔

Related Posts