سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر اسلام آباد سے دبئی چلے گئے

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر اسلام آباد سے دبئی چلے گئے
سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر اسلام آباد سے دبئی چلے گئے

پی ٹی آئی دور کے سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے دبئی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جس کیلئے نجی ائیر لائن کا استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق مشیرِ داخلہ شہزاد اکبر نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر ای کے 615 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چند روز قبل ہی شہزاد اکبر کے خلاف کارروائی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا حکم معطل

ایف آئی اے نے سابق مشیرِ داخلہ شہزاد اکبر اور سابق معاونِ خصوصی شہباز گل کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر دونوں سیاسی شخصیات کے نام اسٹاپ لسٹ سے ہٹائے گئے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق معاونِ خصوصی شہباز گل اور سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا حکم معطل کر دیا تھا۔دونوں پی ٹی آئی رہنما اپنا نام خارج کروانے کیلئے5 روز قبل عدالت پہنچ گئے تھے۔

سابق معاونِ خصوصی شہباز گل اور سابق مشیر شہزاد اکبر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے خلاف الگ الگ درخواستیں دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے خلاف سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے۔