اسلام آباد :ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.68 فیصد کی کمی کے بعد16.44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتے کے دوران 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق انڈے، دالوں، چکن، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،فی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے مزید اضافہ ہوا،دال مسور کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔
فی کلو مٹن 12 روپے، چکن کی فی کلو قیمت 1 روپیہ 50 پیسے بڑھی،دال چنا 50 پیسے اور دال ماش 73 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی