اسلام آباد:تھانہ شمس کالونی کی حدود میں سنگدل ماں نے اپنی دو سگی کمسن بچیوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا
ذرائع کے مطابق خاتون نے بچیوں کے قتل کے بعد خود بھی خود کشی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 5 سالہ فرح اور ساڑھے تین سالہ حور شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنے خاوند کو ویڈیو کال کرکے بچیوں کی لاشیں بھی دکھائی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کا خاوند گھر سے دور تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ والد کے واپس نہ آنے پر بچیاں والد کو بلا رہی تھیں۔خاتون نے بچیوں کے ضد کرنے پر انہیں موت کی نیند سلادیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تھانہ شمس کالونی منتقل کر دیا ہے،جبکہ معصوم بچیوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کرا دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور، یو ٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی پر 30سے زائد ملزمان گرفتار