احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوسکیں گے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوسکیں گے۔وزیر اعظم
احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوسکیں گے۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوسکیں گے۔ حکومت غریب طبقات کو اوپر لانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے راشن رعایت پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کرنا آسان نہیں تھا۔ حکومت اس پروگرام کی مدد سے خواتین کو بااختیار بنانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ علالت کے باعث انتقال کر گئے

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں مہنگائی کی لہرآئی ہوئی ہے۔ پاکستان اب بھی سستا ترین ملک ہے۔ متحدہ عرب امارات جیسے زمین سے تیل نکالنے والے ملک سے ہمارے ہاں تیل سستا ہے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ عوام جیسے جیسے ٹیکس دیتے جائیں گے، ملک کی ضروریات پوری ہونے لگیں گی۔ قانون کی بالادستی قائم کرنا بڑا چیلنج ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ محروم طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستِ مدینہ میں پیسہ نچلے طبقات پر خرچ کیا جاتا تھا۔ ریاست اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد باقی پیسہ بانٹ دیا کرتی تھی۔ انسانیت کا درد رکھنے والا شخص ہی فلاحی کام کر سکتا ہے۔ احساس پروگرام کا 98فیصد بجٹ خواتین کیلئے ہے۔ 

Related Posts