پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں خودکش دھماکہ، 56افراد شہید، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے وقت خودکش دھماکے میں 56 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی ادارے بھی متاثرہ مسجد میں پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ قصہ خوانی بازار کی اندرونی گلی میں ہوا جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

جامع مسجد میں موجود پولیس اہلکاروں پر حملہ آور نے فائرنگ کی، جس سے ایک پولیس جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکہ ہوا جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ دو ملزمان نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور روکنے پر فائرنگ بھی کی گئی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال نے 30 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جبکہ 10 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

Related Posts