پاکستان کے نئے ابھرتے ہوئے فنکار ہارون کادوانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگوں کوایسا لگتا ہے کہ میں فیروز خان کی نقل کرتا ہوں جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے، اداکاری کا ملنا محض اتفاق ہے۔
ہارون کادوانی چند روز قبل ایک پروگرام میں نظر آئے جہاں پر مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میری اداکاری اور حلیے کا، فیروز خان جیسے بڑے اداکار سے ملنا محض اتفاق ہے اور میں اس پر خوش بھی ہوں کیونکہ فیروز خان ایک کامیاب اداکار ہیں، اُن سے میرا موازنہ کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔
اپنے والدعبداللہ کادوانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد کے انڈسٹری میں موجود ہونے کی وجہ سے مجھ پر بہت زیادہ دباؤ تھا، کیونکہ جب میں انڈسٹری میں آیا تو اکثریت کی یہی رائے تھی کہ مجھے میرے والد کی وجہ سے کام ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار علی نور پر صحافی عائشہ کے جنسی ہراسانی کے الزامات
ہارون نے اپنے ڈرامے روپوش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اب سے میں عبداللہ کادوانی کا بیٹا نہیں ہوں بلکہ ایک اداکار ہوں اورجس طرح سے روپوش ڈرامے میں میری اداکاری کو پسند کیا جارہا ہے، وہ میرے لیے فخر کی بات ہے۔