گلوکار علی نور پر صحافی عائشہ کے جنسی ہراسانی کے الزامات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکار علی نور پر صحافی عائشہ کے جنسی ہرانسانی کے الزامات
گلوکار علی نور پر صحافی عائشہ کے جنسی ہرانسانی کے الزامات

معروف گلوکارعلی نورکو صحافی عائشہ بنت راشد نے وحشی قرار دیتے ہوئے اُن پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

خاتون صحافی نےاپنی انسٹاگرام پوشٹ کے ذریعے سے معروف گلوکار پر ایک ایسے وقت میں جنسی ہراسانی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جب کہ علی نور نے اپنے آنے والے سنگل گانے کا ٹریلر جاری کیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرعائشہ بنت راشد نے 18 فروری کو جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے گلوکار کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ پر ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔
عائشہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان پرانی شناسائی تھی، مگر گلوکار کا رویہ عائشہ بنت راشد کے ساتھ نامناسب تھا۔

صحافی کے ایک اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ گلوکار نے ان کے ساتھ ایک مرتبہ دوران سفر کار میں بھی نامناسب رویہ اختیار کیا، جسے عائشہ بنت راشد نے ’جنسی ہراسانی‘ کا نام دیا۔

علاوہ ازیں صحافی نے گلوکار کو پیغامات کے دوران اُن کے برے رویے سے متعلق بھی بتایا اور یہ بھی کہا کہ وہ انہیں صرف اس وجہ سے برداشت کرتی رہیں کیونکہ گلوکار کے ڈرمر کے ساتھ ان کی دوستی تھی اور علی نور کے بھائی علی حمزہ کی بھی وہ عزت کرتی تھیں۔ تاہم انہوں نے لکھا ہے کہ اپنے ڈرمر دوست کے ساتھ بھی تعلقات ختم کردیے ہیں، کیوں کہ وہ ایسے کسی شخص کی دوست ہی نہیں رہنا چاہتیں جو خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کے قریب ہوں۔

عائشہ بنت راشد کی جانب سے گزشتہ برس کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے گئے ہیں جب کہ انہوں نے گلوکار کی اہلیہ مندانا زیدی کی جانب سے بھی آئے ہوئے پیغامات کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے۔

دوسری جانب علی نور نے بھی متعدد اسٹوریز میں عائشہ بنت راشد کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور ملاقاتوں اور تعلقات کا بھی تذکرہ کیا اور ان کی اسٹوریز سے ایسا عندیہ ملتا ہے کہ وہ خاتون صحافی غلط فہمی اور مسائل کا شکار تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے گلوکار کو غلط سمجھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sagargram1 (@sagargram1)

علی نور نے اپنی اسٹوری کے ذریعے سے یہ غلط فہمی دور کرنے کی بھی کوشش کی کہ کوئی ایسا نہ سمجھے کہ یہ سب ان کے آنے والے سنگل گانے کی مشہوری کے لیے کیا جا رہا ہے۔

گلوکار نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ سب کچھ ان کے آنے والے گانے کو مشہور کرنے کے لیے نہیں ہو رہا—اسکرین شاٹ

انہوں نے خود پر لگائے گئے الزامات کو نہ صرف جھوٹا قرار دیا بلکہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس طرح کے الزامات لگا کر خواتین کو جلد ہمدردی مل جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمگیر سر آپ ہمیشہ میرے آئیڈیل رہیں گے۔ بلال مقصود

واضح رہے کہ عائشہ بنت راشد کی جانب سے علی نور پر الزامات لگائے جانے اور گلوکار کی جانب سے انہیں مسترد کیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر علی نور کا نام بھی ٹرینڈ کرنے لگا۔

Related Posts