حکومت اب بھی پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے رہی ہے۔وزارتِ خزانہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اب بھی پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے رہی ہے۔وزارتِ خزانہ
حکومت اب بھی پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے رہی ہے۔وزارتِ خزانہ
اسلام آباد: وفاقی وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت اب بھی پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے رہی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بہت اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے بیان جاری کیا ہے کہ حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے۔ فنانس ڈویژن کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہوا۔ حکومت نے صارفین کو ریلیز دینے کیلئے سیلز ٹیکس صفر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں12 روپے فی لیٹرتک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ اہداف کے مقابلے میں پیٹرولیم لیوی میں بھی کمی کردی گئی۔ اب بھی حکومت 15روز میں 35 ارب روپے کا خسارہ برداشت کر رہی ہے۔ حکومت نے 31 جنوری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے کا اضافہ آج سے نافذ ہوگا۔

گزشتہ  روز رات گئے وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے نئی قیمت 159روپے 86پیسے ہوگئی۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 53 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 154روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 123روپے 97 پیسے فی لیٹر تک جاپہنچی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوا۔

Related Posts