بابر اعظم کے ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
بابر اعظم کے ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
بابر اعظم کے ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل، سیزن 7 میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کے ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مبینہ ہم شکل کی ویڈیو میں بابر اعظم کے ہم شکل کو زمین پر بیٹھ کر عوام کے ساتھ طعام میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر قرار، پی سی بی کی مبارکباد

بابر اعظم کے مبینہ ہم شکل نے مختصر ویڈیو میں بریانی سے لطف اندوز ہونے کیلئے چمچ کی بجائے ہاتھوں کے استعمال کو ترجیح دی اور اس کا تعلق مبینہ طور پر خیرپور سے ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=pWi9HC5c6fU

ویڈیو میں موجود افراد کا ہجوم مذکورہ شخص کو بابر اعظم کہہ کر پکار رہا ہے جس کا مقصد ویڈیو میں موجود شخص کی بابر اعظم سے مشابہت کی طرف توجہ دلانا ہے۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں نوجوان شہری کو بابر اعظم کی طرح مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم ویڈیو کس شہر میں بنائی گئی یا نوجوان کا اصل نام کیا ہے؟ یہ واضح نہیں۔ 

Related Posts