کراچی، نجی ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 1 شخص جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KASUR: TWO DEAD, OVER A DOZEN INJURED IN FACTORY FIRE

شہرِ قائد میں نجی ہسپتال آتشزدگی کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا ہے۔ ایک اور واقعے میں پیٹرول پمپ میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر نجی ہسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقعے پر پہنچ کر آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیو کراچی، صبا سینما کے قریب تولیہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی

نجی ہسپتال میں آتشزدگی کے دوران ویلڈر کے پیشے سے وابستہ شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 1 شخص جھلس کر زخمی ہوا۔ دھواں بھر جانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ تمام تر متاثرہ افراد کو طبی امداد مہیا کی گئی۔

ہسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ آتشزدگی کے ایک اور واقعے میں ناگن چورنگی فلائی اوور، نارتھ کراچی میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس نے پیٹرول پمپ کو لپیٹ مین لے لیا۔ واقعے کے نتیجے میں مبینہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد کے علاقے نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب تولیہ فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی۔آتشزدگی کے دوران فائر بریگیڈ کی 14گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

 نیو کراچی میں واقع تولیہ فیکٹری کے گودام میں 14 روز قبل رات کے وقت آگ لگی، جس پر قابو پالیا گیا ۔ فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیوں نے آگ بجھائی۔ چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔واقعے کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Posts