راولپنڈی: مری میں 20 سے زائد افراد برف میں پھنس کر سخت سردی کے دوران جاں بحق ہوئے، اس دوران درجنوں افراد کے ریسکیو 1122 سے رابطے اور مدد نہ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کے متاثرہ افراد کی ریسکیو 1122 سے رابطے کی ریکارڈنگز منظرِ عام پر آگئیں۔ 100 سے زائد افراد نے ریسکیو اہلکاروں سے رابطہ کیا جس پر مدد کی بجائے ٹال مٹول کی گئی۔
سانحہ مری انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، تحقیقاتی رپورٹ