لاہور: نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو ہلاک اور بیٹے کو زخمی کردیا، پولیس چیف نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق جوڑے کی شناخت سلامت علی اور زبیدہ جبکہ زخمی کی شناخت امجد سلامت کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی
کیپٹل سٹی پولیس چیف لاہور فیاض احمد نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مزید پڑھیں:لاہورمیں ملزمان نےگن پوائنٹ پرطالبہ کو اجتماعی زیادتی نشانہ بناڈالا