بھارت میں انتہاء پسند ہندو آپے سے باہر، مسلمانوں کو قتل کی دھمکیاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں انتہاء پسند ہندو آپے سے باہر ہوگئے، مسلمانوں کو قتل کی دھمکیاں
بھارت میں انتہاء پسند ہندو آپے سے باہر ہوگئے، مسلمانوں کو قتل کی دھمکیاں

نئی دہلی: بھارت میں متعدد انتہاء پسند دائیں بازو کے گروہوں کے رہنماؤں نے ملک میں اقلیتوں کی نسلی کشی کے لیے کالز جاری کی ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین روزہ اجتماع میں 200 ملین افراد کو نشانہ بنانے کا کہا گیا ہے۔

دی کوئنٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوتوا کے رہنما یاتی نرسنگھ نند کی طرف سے 17 سے 19 دسمبر تک اتراکھنڈ میں ”نفرت انگیز کنونشن” کا اہتمام کیا گیا تھا، جہاں اقلیتوں کو مارنے اور ان کے مذہبی مقامات پر حملہ کرنے کے متعدد اعلانات کئے گئے۔

انتہاء پسند ہندو رہنماؤں کاکہنا تھا کہ معاشی بائیکاٹ کام نہیں کرے گا۔ ہندو گروپوں کو خود کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ تلواریں صرف اسٹیج پر اچھی لگتی ہیں۔ یہ جنگ وہ جیتیں گے جو بہترین ہتھیاروں کے ساتھ ہوں گے۔

دی پرنٹ میں اکتوبر کی ایک رپورٹ کے مطابق، نرسنگھ نند پر متعدد مواقعوں پر مسلم کمیونٹی کے خلاف فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کا الزام  ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں مذہبی تشدد کے واقعات میں اضافہ، دو ہندوؤں کو قتل کردیا گیا

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میانمار کی طرح، ہماری پولیس، ہمارے سیاست دان، ہماری فوج اور ہر ہندو کو ہتھیار اٹھا کر صفائی ابھیان (صفائی) کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا ہے۔

Related Posts