پسند کی شادی کیوں کی؟ لڑکی کی ماں نے داماد کو قتل کروادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد میں نماز کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا
مسجد میں نماز کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا

کراچی: شہرقائد میں ماں نے اپنی ہی بیٹی کا گھر اُجاڑ دیا، خاتون نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کے شوہر (داماد) کو موت کے قتل کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے کچھ ماہ قبل صنم عباس نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی جو لڑکی کی ماں کو انتہائی ناگوار گزری۔

بیٹی کے پسند کی شادی کرنے پر ماں آپے سے باہر ہوگئی اور داماد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی کی ماں نے داماد کو مروانے کیلیے 80 ہزار روپے کی سپاری دے دی، ساس کے سپاری دینے کے بعد ملزمان نے نوجوان کو تشدد کے بعد قتل کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ساس نے سپاری دی تو ملزمان نے گلستان جوہر سے صنم عباس نامی 21 سالہ نوجوان کو گزشتہ ماہ اغوا کرلیا جس کے بعد مغوی کی تشدد زدہ لاش افغان بستی سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے تشدد زدہ لاش کے فگرپرنٹ لیے تو شناخت صنم عباس کے نام سے ہوئی۔پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کیں تو قاتل ساس نکلی، کیوں کہ مقتول نے ملزمہ صغرا کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی۔

ملزمہ صغرا بیٹی کے پسند کی شادی کرنے کے انتہائی خلاف تھی اسی لئے ساس نے داماد کو قتل کروانے کیلیے ایاز باجوڑی نامی شخص کو 80 ہزار روپے کی سپاری دی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی پر مزاحمت، ملزمان کی فائرنگ کے باعث ڈی ایس پی زخمی

ملزم ایاز نے صنم عباس کو اغوا کیا اور تشدد کے بعد قتل کرکے لاش کو پھینک دیا۔ ملزمہ صغرا مقتول صنم عباس کی سگی خالہ بھی ہے، ملزمہ نے بدلے کیلیے مقتول کی ماں کا ایاز باجوڑی سے نکاح بھی کروایا۔

Related Posts