اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کاکہناہےکہ آئندہ الیکشن کےبعد ن لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کےامیدوارصرف شہبازشریف ہونگے۔
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے ایک انٹرویومیں کہاکہ ملک میں ہرالیکشن میں مداخلت ہوتی آئی ہے 2018کاالیکشن بھی چوری کرکے اس حکومت کوعوام پر مسلط کیاگیا،اس لیےن لیگ اسٹیبلشمنٹ کے اس رول کےسخت خلاف ہے۔
انہوں نے کہا ہم اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مددنہیں مانگ رہے ہمارامطالبہ صرف اتناہےکہ عمران خان کواقتدارمیں لانےوالے اس پر سے ہاتھ اٹھالیں کیوں کہ جس دن ایساہوااسی دن عدم اعتمادکی تحریک بھی آسکتی ہے،انہوں نےکہا الیکشن کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ کی نہیں اور نہ ہم کسی آپشن کاحصہ بنناچاہتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رواں ہفتے بلوچستان کیلئے سب سے بڑاپیکج لارہے ہیں،فوادچوہدری