کرکٹ آسٹریلیا کے وفد کی قذافی اسٹیڈیم آمد، ٹیم کے دورے کے انتظامات پر بریفنگ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ آسٹریلیا کے وفد کی قذافی اسٹیڈیم آمد، ٹیم کے دورے کے انتظامات پر بریفنگ
کرکٹ آسٹریلیا کے وفد کی قذافی اسٹیڈیم آمد، ٹیم کے دورے کے انتظامات پر بریفنگ

لاہور: کرکٹ آسٹریلیا کا وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچا جہاں پر وفد کو آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورے کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کا وفد کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کرچکا ہے،آسٹریلوی وفد کراچی میں پاکستان، ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز دیکھے گا۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جہاں پر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 1998ء میں آخری بار پاکستان آئی تھی اور میزبان ٹیم کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

دوسری جانب آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران کمنٹیٹر بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

آئی سی سی کی کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینگنگ میں بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان آٹھویں نمبر پر ہیں۔

ایشز ٹیسٹ کے پہلے میچ کی دوسری اننگز میں 82 رنز کی اچھی اننگز کھیلنے والے ڈیوڈ ملان ٹیسٹ اور ون ڈے میں تو بابر اعظم سے بہت پیچھے ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی میں وہ دوسرے نمبر پر ہیں اور بابر اعظم سے صرف 4 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

برسبین میں ٹیسٹ میچ تو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا لیکن تعریف بابر اعظم کے بیٹنگ اسٹائل کی ہوتی رہی۔

ٹیسٹ کے دوران ایک موقع پر جب ڈیوڈ ملان بیٹنگ کر رہے تھے تو کمنٹری باکس میں موجود مارک ہورڈ اور کیری او کیف بابر اعظم کی بیٹنگ پر گفتگو کرتے پائے گئے۔

مارک ہورڈ کا کہنا تھا میں جانتا ہوں کہ آپ کو بابر اعظم بہت اچھا لگتا ہے اور جب بھی اس کا نام آتا ہے تو آپ مسکرانے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کیلئے اپنی جان بھی قربان کر دیں گے، شاداب خان

کمنٹیٹر کیری او کیف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم 20 گیندیں کھیل کر بھی صفر پر آؤٹ ہو جائے تو بھی میں کہوں گا کہ بابر اچھی بیٹنگ کی، ایک اچھا صفر، ایک اسٹائلش صفر۔

Related Posts