کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان میں امن و استحکام پر توجہ دے، افغان طالبان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

TTP should focus on reaching peace with Pakistani govt: Afghan Taliban

کابل :افغان طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوحکومت کے ساتھ امن تک پہنچنے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فوٹیج میں ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی طالبان اسلامی امارت افغانستان کی شاخ ہے تاہم افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی اور اسلامی امارت دونوں الگ ہیں اور دونوں کے مقاصد بھی جدا ہیں۔ہم ٹی ٹی پی کو اپنے ملک میں امن اور استحکام پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:افغان طالبان نے شوبز میں خواتین کی انٹری روک دی، اداکاری پر پابندی عائد

یہ بہت اہم ہے تاکہ وہ دشمنوں کو خطے اور پاکستان میں مداخلت کرنے کے کسی بھی موقع کو روک سکیں۔ اور ہم پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ خطے اور پاکستان کی بہتری کے لیے ان کے مطالبات پر غور کرے۔

واضح رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نےاپنے جاری کردی ایک بیان میں کہاہےکہ حکومت پہلے سےکیےگئے فیصلوں پر عملدرآمد کرنےمیں ناکام رہی اس لیے موجودہ حالات میں جنگ بندی میں توسیع ممکن نہیں ۔

ٹی ٹی پی کی جانب سے 6 نکاتی معاہدے کی تفصیلات بتائی گئی ہیں جس میں کہا گیا کہ ان کا 25 اکتوبر 2021 کو حکومت کے ساتھ سمجھوتہ ہوا تھا جس کے تحت فریقین نے قبول کیا تھا، آئی ای اے ثالث کا کردار ادا کرے گی اور دونوں فریق5 رکنی کمیٹیاں تشکیل دیں گے جو ثالث کی نگرانی میں آئندہ کے لائحہ عمل اور دونوں جانب کے مطالبات پر گفتگو کریں گے۔

Related Posts