ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور و اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کو راجستھان کے سکس سینس فورٹ بروارہ میں سخت سیکیورٹی کے کے حصار میں باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ذرائع کے مطابق جوڑے نے روایتی ہندوستانی رسومات کے ساتھ شادی کی رسمیں ادا کیں اور جمعرات کو سات پھیرے لئے۔ ان کی شادی کی پہلی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ کترینہ نے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا جبکہ کوشل نے شیروانی پہنی۔
شادی کے دوران مہمانوں کو فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں تھی اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد تھی، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ منگل کو مہندی کی تقریب منعقد ہوئی اور ساتھ ہی وکی کی ماں وینا کوشل کے زیر اہتمام روایتی پنجابی ‘لیڈیز سنگیت’ بھی منعقد کیا گیا۔
مہمانوں کی فہرست میں کئی مشہور شخصیات شامل تھیں، جن میں نیہا دھوپیا، انگد بیدی، گرداس مان، مالاویکا موہنن، شروری واگھ، رادھیکا مدن، کبیر خان، منی ماتھر اور دیگر شامل ہیں۔
تاہم کترینہ کے قریبی دوست سلمان خان اور ان کے اہل خانہ نے شادی میں شرکت نہیں کی۔ وہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ریاض گئے ہوئے تھے۔
اس دوران میکا سنگھ نے بالی ووڈ لائف کو بتایا کہ انہیں وکی اور کترینہ کی شادی میں مدعو کیا گیا تھا لیکن مصروفیات کے باعث وہ شاشی میں شریک نہیں ہوسکے۔
وکی اور کترینہ نے اپنے مہمانوں کو ایک خوش آمدید ہیمپر بھیجا جس میں ایک نوٹ کے ساتھ ان سے درخواست کی گئی کہ وہ تقاریب میں شرکت سے پہلے اپنے فون ایک مخصوص میں رکھوادیں۔
اب تک وکی اور کترینہ نے اپنے تعلقات کو صیغہ راز میں رکھا،وہ پہلی بار 2019 میں ایک ساتھ منسلک ہوئے تھے۔ جب کہ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، وہ اکثر پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھے گئے اور یہاں تک کہ چھٹیاں بھی اکٹھے گزارتے رہے۔
مزید پڑھیں: درجنوں بچوں کے قاتل پرمبنی یاسر حسین کی فلم جاوید اقبال کا ٹریلر ریلیز