پیٹرول کےبعدمنہگائی کی ماری عوام پر بجلی کابم بھی گرادیاگیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے کا اضافہ کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسےمنہگی اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، صارفین سےاضافہ دسمبرکے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے گا،جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ میں نوجوانوں پرسگریٹ پینے پر تاحیات پابندی کی تیاری

وزارت توانائی کاکہناہےکہ نیپرا ہر مہینے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی عوامی سماعت کرتا ہے اور مخصوص مدت کیلئے فیول کی قیمت کا تعین کرتاہےجو مثبت یا منفی ہوسکتی ہے ،اس لیےفیصلےکا بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا۔

وزارت توانائی نےمؤقف اختیارکیاہے کہ آج کےفیصلےکی بنیادبھی عالمی مارکیٹ میں اکتوبر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

Related Posts