چٹاگانگ :پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے جلد 4 وکٹیں گرنے کے بعد محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کے اختتام پر 253 رنز بنا لیے۔
چٹاگانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔میزبان ٹیم کو 19 کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور سیف حسن 14 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔
دوسرے اوپنر شادمان اسلام کی اننگز 33 کے مجموعے پر اختتام کو پہنچی اور وہ 14 کے انفرادی اسکور پر حسن علی کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
کپتان مومن الحق بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، نجم الحسین شانتو 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
49 رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستانی باؤلرز کو مزید وکٹیں لینے کا کوئی موقع نہ دیا۔
دونوں نے دوسرے اور تیسرے سیشن میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 204 رنز کی شراکت سے ٹیم کا اسکور 253 رنز تک پہنچا کر اسے مشکلات سے نکال دیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان، بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے قریب آگ لگ گئی